فضائیہ کا جیگوار کریش، پائلٹ ہلاک

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

فضائیہ کا جیگوار کریش، پائلٹ ہلاک

نئی دہلی، 5 جون : ایئر فورس کا ایک جیگوار لڑاکا طیارے آج جام نگر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، اس حادثہ میں پائلٹ کی موت ہو گئی۔
فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ طیارہ نے صبح ساڑھے دس بجے جام نگر فضائیہ اسٹیشن سے باقاعدہ تربیت پرواز بھری تھی۔ یہ طیارہ خرابی کی وجہ سےگر کر تباہ ہو گیا اور اس حادثے میں پائلٹ ایئر كمانڈر سنجے چوہان کی موت ہو گئی۔
حادثے کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چلا ہے اور اس کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کے احکامات دیئے گئے ہیں۔
یو این آئی.

Share This Article