جموںوکشمیر میڈیا ایکریڈی ٹیشن کمیٹی نے صحافیوں کو ایکریڈی ٹیشن دی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/16اگست

جموں و کشمیر میڈیا ایکریڈی ٹیشن کمیٹی (جے کے ایم اے سی) نے ڈائریکٹر اِنفارمیشن جتن کشور کی صدارت میں نیوز میڈیا نمائندگان کے حق میں ایکریڈی ٹیشن دینے کو حتمی شکل دینے کے لئے آج ایک میٹنگ منعقدکی۔

کمیٹی نے مختلف نیوز میڈیا نمائندگان سے موصول ہونے والی درخواستوں کا جائزہ لیا اور ان کی جانچ پڑتال کی۔ کل 412 درخواستیں موصول ہوئیں جن میںصوبہ جموں سے207 اور صوبہ کشمیر سے205 درخواستیں شامل ہیں۔

جموں و کشمیر میڈیا ایکریڈی ٹیشن کمیٹی (جے کے ایم اے سی) نے کل 262 نیوز میڈیا نمائندوں کو منظوری دینے کے لئے حتمی شکل دی ہے ۔ یہ بھی فیصلہ لیاگیا کہ وہ تمام صحافی جو ڈِی آئی پی آر کے ساتھ ایکری ڈِی ٹیشن حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ اَپنی مکمل درخواستیں ڈِی آئی پی آر آفس سری نگر اور جموں میں جمع کریں گے ۔

Share This Article