عید میلادالنبی کی اختتامی تقریبات کل

سرینگر  وادی بھر مےں جمعہ کو عید میلادالنبی کی اختتامی تقریبات تزک واحتشام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ اس سلسلے مےںشہر سرینگر سمیت وادی کے مختلف قصبوں اور دیہات میں نماز جمعہ کے موقعوںپر بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہو ں گے۔
 اس دوران صوبائی نتظامیہ ،ٹریفک پولیس اور وقف بورڈ کیساتھ ساتھ کئی سرکاری محکموں اور نجی اداروں و تنظیموں نے بھی زائرین کو سہولیات بہم رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے ہےں۔
کل یعنی جمعہ کو پیغمبر آخر الزماں حضرت محمد مصطفےٰ کے یوم ولادت باسعادت کی اختتامی تقرےب بڑ ی عقےدت کے ساتھ منا ئی جارہی ہے اوراس مناسبت سے آ ج ریاست کے طول و عرض میں روح پرور مجالس کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں عاشقان رسول بارگاہ رسالت کے تئیں والہانہ عقیدت پیش کرینگے ۔
12 ربیع الاول کی آمد آمد کی تےا رےاں گذشتہ اےک ہفتے سے رےاست کے کونے کونے میں انتہائی جوش وجذبے سے جاری ہیں۔ عرب وعجم کے کروڑوں مسلمان اس عقےدے سے یوم ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم عقیدت واحترام سے مناتے ہوئے اللہ کے آخری نبی سے اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں ۔
 مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل دن کے 11:30سے ایک خصوصی مجلس رحمت اللعالمین ﷺ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کے علاوہ وادی کے سرکردہ نعت خواں بارگاہ نبوی ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔
ادھر شہر سرینگر سمیت وادی کے مختلف قصبوں اور دیہات میں آج نماز جمعہ کے موقعہ پر بڑے بڑے اجتماع منعقد ہو ں گے جس کے بعد روح پرجشن میلاد النبی کے جلوس نکالے جارہے ہیں ۔ اننت ناگ ،شوپیان ،کولگام ،بارہ مولہ ،گاندربل ،کپواڑہ ، تر گام شادی پورہ ،بیروہ ،بڈگام،ٹنگمرگ ،کنگن اور پلوامہ کے علاوہ دیگر قصبوں و دیہات میں بھی روح رور مجا لس کا اہتمام کےا جارہا ہے ۔
 اےس اےس پی ٹرےفک طا ہر سلےم نے حضرتبل پہنچنے والی اور وہاں سے واپس روانہ ہونے والی گاڑیوں کیلئے روٹ پلان پہلے ہی مرتب کیا تھاجبکہ زائرین کو سہولیات بہم رکھنے کیلئے صوبائی انتظامیہ اور وقف بورڈ کیساتھ ساتھ کئی سرکاری محکموں اور نجی اداروں و تنظیموں نے بھی خصوصی انتظامات کئے تھے۔
زائرین کو درگاہ شریف حضرت بل تک لانے اورلے جانے کیلئے ٹرانسپورٹ کے معقول انتظامات کئے گئے تھے جبکہ کئی رضاکار تنظیموں نے زائرین کیلئے جگہ جگہ لنگر اور مشروبات کا انتظام کیا ہے اور یہ سہولیات دستیاب رکھنے میں مسلم وقف بورڈ پولیس ایس آر ٹی سی محکمہ صحت اور پانی کے علاوہ فورڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے علاوہ کئی رضاکار تنظیموں نے اہم رول ادا کیا تھا۔
Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے