اسلام آباد جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج و فورسز نے ضلع اسلام آباد (اننت ناگ) کے 7گاﺅں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ فوج و فورسز نے آس پاس گاﺅں کو سیل کرکے لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی ہے۔ دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد اسلام آباد (اننت ناگ) کے نصف درجن گاﺅں کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی گئی ہے۔
فوج وفورسزنے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد اسلام آباد( اننت ناگ) کے 7گاﺅں کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ فسٹ آر آر ، سی آر پی ایف اور ایس او جی نے اننت ناگ کے دیلگام ، کامد ، لالن گاﺅں کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی۔
ذرائع کے مطابق فوج و فورسز نے گھر گھر تلاشی کارروائی کے دوران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے جبکہ کئی افراد سے پوچھ تاچھ بھی کی گئی ۔فوج و فورسز نے دیلگام اننت ناگ کے نصف درجن گاﺅ ں میں پہرے بٹھا کر فرار ہونے کے راستوں کو سیل کیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ فوج و فورسز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ دیلگام اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں عسکریت پسندوں کی نقل وحرکت کی اطلاع ملی ہے جس کے بعد فوج و فورسز نے جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ۔
ذرائع نے اس ضمن میں بتایا کہ جنگجوﺅںکی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد اننت ناگ کے نصف درجن گاﺅں میں جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا گیا۔
ایک رپورٹ کے مطابق فوج نے خصوصی کمانڈوز کو بھی طلب کیا ہے ۔( مزید تفصیلات کا انتظارہیں)
