عوام کی خواہشات پورا کرنا ہمارا مقصد: مودی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

عوام کی خواہشات پورا کرنا ہمارا مقصد: مودی

نئی دہلی، 17 جون : وزیر اعظم نریندر مودی نے معیشت کی ترقی کی شرح ڈبل پوائنٹس میں پہنچانے کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ عوام کی خواہشات پورا کرنا مرکزی اور ریاستی حکومتوں کا مقصد ہونا چاہئے۔
مسٹر مودی نے راشٹرپتی بھون کے کلچرل بلڈنگ میں پالیسی کمیشن کی آپریشنل کونسل کی چوتھی میٹنگ کے افتتاحی اجلاس میں وزرائے اعلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2017 – 18 کی چوتھی سہ ماہی میں ہندوستانی معیشت کی ترقی کی شرح 7.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے لیکن اب اسے ڈبل پوائنٹس تک لے جانا ایک بڑا چیلنج ہے. اس کے لئے اہم اقدامات کرنے ہوں گے۔
وزیر اعظم نے گڈز اینڈ سروس ٹیکس(جی ایس ٹی) کو لاگو کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوآپریٹیوفیڈرل ازم کی بہترین مثال ہے۔ پیچیدہ مسائل پر’ٹیم انڈیا‘ کی روح جھلکتی ہوئی ہے۔وزرائے اعلیٰ کی ترقی میں اہم کردار ہے. سوچھ بھارت مہم،ڈجیٹل لین دین اور کوشل وکاس جیسےایشوز پر بنی کمیٹی اور ذیلی کمیٹیوں کی تجاویز کو مرکزی حکومت اور مختلف وزارتوں نے لاگو کیا. آپریشنل کونسل ملک میں تاریخی تبدیلی لانے کا ایک مضبوط ذریعہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ تمام ریاستوں کے وزرائے اعلی کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔
یو این آئی.

Share This Article