شوپیاں میں لشکر طیبہ کے دو معاون کارکن گرفتار ،اسلحہ اور گولہ بارود برآمد/پولیس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر /31 اکتوبر
پولیس نے جنوبی ضلع شوپیان کے کیلر علاقے میں لشکر طیبہ تنظیم سے وابستہ دو جنگجو معاون کارکنوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ایک مخصوص اطلاع ملنے پر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے تلاشی کے دوران لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسندوں کے ساتھیوں کو گرفتار کیا۔

ان کی شناخت گوہر منظور بٹ اور عابد حسین نندا دونوں ساکن درابگام پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے۔ افسر نے بتایا کہ ان کے قبضے سے ایک پستول، ایک گرینیڈ، 10 راو¿نڈ اور 60000 روپے برآمد ہوئے ہیں۔

افسر نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں تھانہ کیلر میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Share This Article