سری نگر: عارضی ملازمےن کی مرحلہ وار بنےادوں پر مستقلی کا اعلان کرتے ہوئے وزےر خزانہ ڈاکٹر درابو نے واضح کےا کہ باقاعدگی کا عمل اسمبلی کا بجٹ اجلاس مکمل ہونے کے بعد شروع ہوگا ۔ کشمےر نےوز سروس کے ساتھ بات کرتے ہوئے رےاست کے وزےر خزانہ ڈاکٹر حسےب درابو نے واضح کےا کہ مختلف سرکاری محکموں مےں سال 1994 سے عارضی بنےادوں پر تعےنات ڈےلی وےجروں ، کےجول لےبروں اور ےومےہ اجرت پر تعےنات دےگر اےسے ملازمےن کی مستقلی کا عمل مرحلہ وار بنےادوں پر عمل مےں لاےا جائےگا ۔
انہوں نے کہا کہ رےاستی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے بعد ہی اےسے عارضی ملازمےن کی ملازمتوں کو باقاعدہ بنانے کا عمل شروع ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ 60 ہزار سے زےادہ ملازمےن اس کا فائدہ حاصل کرےں گے تاہم ےہ عمل مرحلہ وار بنےادوں پر ہی کےا جاسکتا ہے ۔ وزےر خزانہ نے بتاےا کہ 2 جنوری 2017 سے شروع ہونے والے رےاستی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے مکمل ہونے کے بعد عارضی ملازمےن کے حق مےں مستقلی کا آرڈر جاری کئے جائےں گے ۔
ڈاکٹر درابو کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ان عارضی ملازمےن کی ملازمتوں کو باقاعدہ بناےا جائےگا ، جنہوں ےا جن کے اہل خانہ نے مختلف سرکاری مقاصد کےلئے اپنی ملکےتی زمےن دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے مےں آئی ٹی آئی تربےت ےافتہ عارضی ملازمےن کی مستقلی عمل مےں لائی جائےگی ۔ وزےر خزانہ نے بتاےا کہ مرحلہ وار بنےادوں پر تمام 60 ہزار سے زےادہ ڈےلی وےجروں اور کےجول لےبروں وغےرہ کی عارضی ملازمت کو مےرٹ کی بنےاد پر باقاعدہ بناےا جائےگا اور سب کے ساتھ رےاستی سرکار ضرور انصاف کرے گی ۔
