شوپیان :جنوبی ضلع شوپیان کے بٹہ مرن گاﺅں میں پیر کی شب سے جاری خونین معرکہ آرائی کے دوران صورتحال اُس وقت انتہائی کشیدہ ہوگئی جب مشتعل مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپوں میں گولی لگنے سے ایک جواں خاتون ازجان ہوئیں ۔
اطلاعات کے مطابق معرکہ آرائی کے نزدیک مشتعل مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپوں کے دوران گولی لگنے سے ایک خاتون ازجان ہوئیں ۔اطلاعات کے مطابق ازجان خاتون کی شناخت24سالہ بیوٹی جان زوجہ منظور ساکنہ بٹہ مرن شوپیان کے بطور ہوئی ۔
میڈیکل سپر انٹنڈ نٹ پلوامہ عبدالرشید نے ایک خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ خاتون کے پیٹ میں گولی لگی تھی ۔بٹہ مرن شوپیان میں پیر کی شب سے جنگجوﺅں اور فوج وفورسز کے درمیان جاری جھڑپ میں تا حال 2جنگجو ازجان ،ایک فوجی اہلکار زخمی جبکہ مشتعل مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 12افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔بٹہ مرن اور اسکے گرد ونواح میں خاتون کے ازجان ہونے کی اطلاع کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ بنی ہوئی ہے ۔(مزید تفصیلات کا انتظار ہے )

