شوپیان: جنوبی ضلع شوپیان میں ہونے والے ایک شبانہ معرکہ آرائی میں 2 جنگجو جاں بحق ہوئے،اس مسلح تصادم میں ایک فوجی اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے تصادم میں دو جنگجوو¿ں کے ازجان ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ’ جھڑپ کے مقام سے دو جنگجو ﺅں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں‘۔
ادھر اطلاعات کے مطابق علاقے میں مزید جنگجو ﺅں کی موجودگی کے خدشے کے سبب آپریشن جاری ہے ۔یاد رہے کہ پیر کی شب کو بٹہ مرن شوپیان کے گاﺅں میں فوج وفورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان معرکہ آرائی شروع ہوئی تھی ۔فوج وفورسز کو ایک خفیہ اطلاع ملی تھی ،گاﺅں میں جنگجوﺅں کا ایک گروہ موجود ہے اور اطلاع ملتے ہی فوج ،ایس اوجی اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے مشترکہ طور پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ یہاں موجود جنگجوﺅں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی ، جوابی کارروائی کے دوران فورسز نے اُس دو منزلہ مکان کو بارودی مواد سے زمین بوس کیا ،جس میں جنگجو موجود تھے ۔جھڑپ میں جاں بحق ہوئے جنگجو ﺅں کی شناخت کی جارہی ہے جبکہ یہاں آپریشن تاحال جاری ہے ۔
اس دوران مقام ِ جھڑپ کے نزدیک مشتعل مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ فورسز نے مشتعل مظاہرین کو تتر بتر کرنے کےلئے ٹیر گیس شلنگ اور پیلٹ فائرنگ کی ،جسکے نتیجے میں غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق 12افراد زخمی ہوئے جبکہ پتھراﺅ میں کئی اہلکاروں کو بھی چوٹیں آئیں ۔
معلوم ہوا ہے کہ جنگجو مخالف آپریشن میں رخنہ ڈالنے کےلئے مشتعل مظاہرین نے ونہ پورہ اور بٹہ مرن کے علاوہ اسکے گرد ونواح میں فورسز پر شدید خشت باری کی ۔علاقے میں صورتحال کشیدہ بنی ہوئی ہے جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔

