سرینگر:۱۰،جون / آئی جی پی کشمیر ایس پی پانی نے شب قدر اور عید الفطر کے سلسلے میں تیاریوں کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جائزہ لیا ۔انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ عام لوگوں کو تمام ترسہولیات بہم رکھنے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائیں ۔کے این این کے مطابق آئی جی پی کشمیر ایس پی پانی نے دوسرے سینئر آفیسران کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران شب قدر اور عید الفطر کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے میٹنگ کے دوران آفیسران پر زور دیا کہ وہ عام لوگوں کو تمام تر سہولیات بہم رکھنے کیلئے موثر اقدامات اْٹھائیں۔انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج نے میٹنگ کے دوران آفیسران سے مخاطب ہوکر کہا کہ ان متبرک ایام کے دوران شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات اْٹھائے جائیں۔انہوں نے شب قدر اورعید الفطر کی مقدس تقریبات کے دوران سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کے حوالے سے آفیسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ جن آفیسران نے میٹنگ میں شرکت کی ان میں ڈی آئی جی سینٹرل وی کے بردی ، ڈپٹی کمشنر سرینگر عابد شاہ ، ایس ایس پی سرینگر امتیاز اسماعیل پرے ، ایس ایس پی پی سی آر شاہد معراج اور ایس پی حضرت بل آمود ناگپوری قابل ذکر ہے۔

