سرےنگر مےں سات قمار باز گرفتار

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرےنگر سرےنگر پولےس نے قماربازوں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے آلوچی باغ مےں قمار بازوں کے ایک اڈے پر چھاپہ مار کر سات قمار بازوں کو گرفتار کر کے داﺅ پر لگائی گئی 54000 روپئے کی رقم ضبط کر لی ۔

سرےنگر پولےس نے قمار بازوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے پولےس اسٹےشن شےر گڈی سے وابستہ پولےس پارٹی نے آلوچی باغ سری نگر مےں قمار بازوں کے اڈے پر چھاپہ مار کر سات قمار بازوں سجاد بٹ ولد غلام محمد ساکن بٹہ مالو،فاروق ڈار ولد محمد شفع ڈار ساکن بٹہ مالو ،آصف فراش ولد عبدالمجےد فراش ساکن ٹنکی پورہ ،اشرف نجار ولد غلام محمد ساکن راوتھپورہ ،جاوےد عبداللہ ولد محمد عبداللہ مےر ساکن بٹہ مالو ،ےاسےن مسگر ولد غلام محمد ساکن مائسمہ اورعرفان اےوب ڈار ولد محمد اےوب ڈار ساکن مائسمہ کو گرفتار کیا۔

پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران داﺅ پر لگائی گئی 54000 روپے کی رقم اورتاش کے پتے ضبط کر لی ۔پولےس نے کےس زےرنمبر 72/2017,U/S 13gambling act درج کرکے تحقےقات شروع کی ۔علاقے کے لوگوں نے پولےس کارورئی کی کافی سراہنا کی ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے