ریاسی جموں میں زیر تعمیر عمارت ڈہہ گئی ،5مزدور ہلاک 8زخمی

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Representational pic

ریاسی:ریاسی جموں میں اُس وقت صفہ ماتم بچھ گئی جب زیر تعمیر عمارت زمین بوس ہو گئی جس کے نتیجے میں 5مزدوروں کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ9دیگر شدید طورپر زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ایس ایس پی ریاسی نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

ریاسی جموں کے پناسہ علاقہ میں اُس وقت قیامت صغریٰ بپا ہوئی جب شام دیر گئے زیر تعمیر عمارت زمین بوس ہو گئی جس کے نتیجے میں کام کر رہے 13مزدور ملبے کے نیچے زندہ دفن ہو گئے ۔ آس پاس موجود لوگوں نے فوری طورپر کارروائی شروع کرتے ہوئے مزدوروں کو ملبے سے باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے پانچ مزدوروں کو مردہ قرار دیا جبکہ نو دیگر کو مزید علاج ومعالجہ کی خاطر سب ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا ۔

ایس ایس پی ریاسی طاہر سجا دبٹ نے حادثے کے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہاکہ شام دیر گئے ریاسی میں زیر تعمیرعمارت اچانک ڈہہ گئی جس کے نتیجے میں پانچ مزدور وں کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ آٹھ دیگر زخمی ہوئے جنہیں نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی شناخت منظور احمد ولد محمد شفیع ، عاشق علی ولد محمد وزیر ، مظفر احمد ولد ذاکر ، محمد غفور ولد سین اور گلزار احمد ولد سلام الدین ساکنان پناسہ ریاسی کے بطور ہوئی ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔ خبررساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق جونہی مزدوروں کی نعشیں اُن کے آبائی گھر پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا خواتین سینہ کوبی کرنے لگیں ، آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقہ میں ماتم کا سماں تھا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے