ریزرو بینک آف انڈیا 2،000 روپئے کے نوٹوں کو واپس لے سکتا ہے یا پھر بڑی مالیت کی کرنسیوں کی چھپائی کو روک سکتا ہے۔ سٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے ذریعہ جاری ایک رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے۔
آٹھ نومبر 2016 کو پرانے 500-1000 روپئے کے نوٹوں کو منسوخ کرچلن سے باہر کر دیا گیا تھااور اس کے بعدحکومت نے 2000 روپے اور بعد ازاں 200روپے کا نیانوٹ جاری کیا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2000 کا نوٹ عام لوگوں کے لیے مشکلات کاباعث بن رہا ہے۔ لیکن اب ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آر بی آئی نے 2000 کے نوٹوں کو چھاپنا ہی بند کر دیا ہےیا اس کی چھپائی کم کر دی ہے۔
آر بی آئی نے آٹھ دسمبر 2017 تک 15،78،700 کروڑ روپئے کی مالیت والے بڑے نوٹوں کی چھپائی کی ہے، لیکن مارکیٹ میں 2،46،300 کروڑ روپے کے نوٹوں کی سپلائی نہیں کی گئی ہے۔
بھارت کے سب سے بڑے پبلک سیکٹر بینک، ایس بی آئی نےکل جاری ایک رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا ہے۔ایک معروف انگریزی اخبارمیں بھی اس رپورٹ کو اسی حوالے سے شائع کیا ہے۔

