دوسری مرتبہ گجرات کے وزیر اعلیٰ بنے وجے روپانی، گورنر نے دلایا حلف

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
احمدآباد۔ وجے روپانی نے منگل کو دوسری بار گجرات کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ گورنر او پی کوہلی نے انہیں گجراتی میں حلف دلائی۔ نائب وزیر اعلی کے طور پر نتن پٹیل نے بھی حلف لیا۔ گجرات میں بی جے پی نے چھٹی بار حکومت بنائی ہے۔ اس میں شامل ہونے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ احمد آباد پہنچے ہیں۔

قبل ازیں، وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلسل چھٹی بار گجرات میں بی جے پی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں حصہ لینے سے پہلے اپنی ماں ہیرابین سے مل کر ان سے آشیرواد لیا۔ مسٹر مودی نے احمد آباد ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد ایک منی روڈ شو نما پروگرام میں شرکت کی اور اس کے بعد سیدھے گاندھی نگر کے رائےسن روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے اپنے چھوٹے بھائی پنکج مودی کے خاندان کے ساتھ رہنے والی 98 سالہ والدہ هيرابن سے ملاقات کی اور ان کا آشیرواد لیا۔ کچھ وقت وہاں گزارنے کے بعد وہ گورنر ہاؤس پہنچے اور بعد میں یہاں سیکرٹریٹ میدان میں حلف برداری کی تقریب میں پہنچے۔

وجے روپانی کے بطور وزیر اعلیٰ اور نتن پٹیل کے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف برداری کی تقریب کے موقع پر این ڈی اے سرکاروں والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزیر جن میں نتیش کمار،یوگی آدتیہ ناتھ، دیوندر فرنویس ،وسندھرا راجے سندھیا ،منوہر پاریکر اور رمن سنگھ کے علاوہ بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سوشیل کمار مودی،دنیش شرما، مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، نتن گڈکری و لال کرشن اڈوانی اور شنکر سنگھ واگھیلا شامل ہیں۔
Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے