درگمولہ کپواڑہ میں سڑک حادثہ ، ایس پی او لقمہ اجل ، شہری زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /08اکتوبر / ٹی آئی نیوز

کپواڑہ کے درگمولہ علاقے میں جمعہ کی شام ایک گاڑی کی زد میں آکر ایک ایس پی اولقمہ اجل بن گیا ۔ حکام کے مطابق کل شام کپواڑہ سرینگر ہائی وے پر ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے دو افراد زخمی ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کو علاج کیلئے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں محمد سرفراز کٹاریا ولد محمد مصری کٹاریہ ساکن کنی پورہ کلاروس کو شدید زخمی حالت میں سکمز صورہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔
بتایا جاتا ہے کہ مہلوک نوجوان ایس پی او خدمات انجام دے رہے تھے اور فی الحال جے آئی سی کپوارہ میں تعینات تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک اور شخص ارشاد احمد کھاری ولد محمد عبداللہ کھاری ساکن چیال درگمولہ زیر علاج ہے۔

Share This Article