پونچھ میں ریچھ کے حملے میں چار افراد زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں،07 اکتوبر

جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے چھلہ ڈانگری علاقے میں جمعے کو ایک ریچھ کے حملے میں کم سے کم چار افراد زخمی ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی کے چھلہ ڈانگری علاقے میں گھاس کی کٹائی کے دوران ریچھ نے چار افراد پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کوعلاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ا±ن کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔ذرائع نے زخمیوں کی شناخت دس سالہ سایرہ کوثردختر مختیار حسین، انجم بشیر ولد محمد بشیر، شاہین اختر زوجہ مختیار حسین،عبدالحمید ولد میر محمد ساکنان چھلہ ڈانگری کے بطو ر کی۔

Share This Article