حریت لیڈرعدالتی تحویل میں ،4دس دنوں کی ریمانڈ پر NIAجو کچھ کر رہا ہے ملک کے مفاد میں ہے /کرن ریجو

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/ 04اگست/حوالہ کیس میں بند پڑے حریت لیڈروں کو پٹیالہ کی عدالت میں پیش کیا گیا جج نے 3حریت لیڈروں کو ایک ماہ کی عدالتی تحویل میں دینے اور 4حریت لیڈروں کو مزید 10دنوں کی ریمانڈ پر دینے کی درخواست منظور کر لی ،امور داخلہ کے وزیر مملکت نے خصوصی تحقیقاتی ادارے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ NIAجو کچھ بھی کر رہی ہے وہ ملک کے مفاد میں ہے ۔ اے پی آئی کے مطابق خصوصی تحقیقاتی ادارے نے حوالہ رقومات کے سلسلے میں گرفتار کئے گئے 7حریت لیڈروں کو پٹیالہ عدالت میں پیش کیا جہاں جج نے آفتاب ہلال شاہ ،فاروق احمد ڈار اور ایاض اکبر کو ایک ماہ کی عدالتی تحویل میں دینے کے احکامات صادر کئے جبکہ معراج الدین ،نعیم احمد خان ،شاہد الاسلام اور الطاف احمد شاہ کو مزید 10دنوں کی ریمانڈ پر دینے کے NIAکے درخواست کو منظور کیا ۔ ادھر خصوصی تحقیقاتی ادارے نے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں زیر علاج سید علی شاہ گیلانی کے فرزند نسیم گیلانی کی رپورٹ طلب کی اور ڈاکٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان کے صحت کے بارے میں مفصل رپورٹ پیش کرے تاکہ ان سے پوچھ تاچھ کے بارے میں فیصلہ لیا جا سکے ۔ دریں اثناء امور داخلہ کے وزیر مملکت کرن ریجو نے نئی دہلی میں جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا کہ خصوصی تحقیقاتی ادارہ جو کچھ بھی کر رہا ہے وہ ملک کے مفاد میں ہے ۔حریت لیڈروں سے پوچھ تاچھ ہو رہی ہے اور NIAکی جانب سے تحقیقات کا جو سلسلہ شروع کیا گیا ہے اس پر کسی کو شک و شبہ نہیں ہو نا چاہیے ۔ ادارہ ملک کی سلامتی اورخود مختیاری کیلئے بہتر انداز سے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے