مستقلی کا مطالبہ : عارضی ملازموں کا جموں میں احتجاج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، 6 نومبر

آل جموں و کشمیر ڈیلی ویجرس سنگھرش سمیٹی کے تحت مختلف سرکاری محکموں میں تعینات عارضی ملازموں نے جمعرات کو یہاں شہیدی چوک میں جمع ہوکر اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج درج کیا۔

احتجاجیوں نے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کی طرف جانے کی کوشش کی تاہم ان کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔اس موقع پر سمیٹی کے صدر سنی کانٹ چب نے میڈیا کو بتایا: ‘ہمارے ساتھ نا انصافی کی جا رہی ہے ، ہمیں حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے ‘۔

انہوں نے کہا: ‘لیکن ہم اپنے حقوق کو حاصل کئے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے ، ہم اپنا حق حاصل کرکے ہی رہیں گے ‘۔موصوف صدر نے کہا: ‘ہمیں وزیر اعلیٰ سے ملنے نہیں دیا گیا اگر ہمارے مطالبے یہاں پورے نہیں کئے گئے تو ہم دلی تک جائیں گے ‘۔انہوں نے کہا: ‘ہمیں نظر انداز کیا جا رہا ہے ‘

Share This Article