جموں وکشمیر میں جلدازجلد الیکشن کرانے کی ضرورت، حالات سرکاری دعوئے کے برعکس/ کانگریس لیڈر کرن سنگھ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
The President, Shri Pranab Mukherjee receiving the first copy of the book entitled "VB-Raju-The Visionary Leader" from the President of ICCR, Dr. Karan Singh, at Rashtrapati Bhavan, in New Delhi on December 18, 2013. The Union Minister for Tribal Affairs and Panchayati Raj, Shri V. Kishore Chandra Deo is also seen.

سری نگر،17 اکتوبر
کانگریس کے سینئر لیڈر ڈاکٹر کرن سنگھ نے پیر کے وز کہاکہ جموں وکشمیر میں جلداز جلد اسمبلی الیکشن کرائے جانے چاہئے کیونکہ چناو کے بغیر جمہوریت کو یقینی نہیں بنایا جاسکتا۔ا±ن کے مطابق غیر مقامی ووٹروں کے اندراج کے حوالے سے صورتحال ابھی تک واضح نہیں ہوئی ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں اسمبلی چناو کی خاطر اب سرکار کو فیصلہ لینا چاہئے کیونکہ الیکشن کے بارے جمہوریت کو یقینی نہیں بنایا جاسکتا ہے۔ا±ن کے مطابق افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ اگلے سال مارچ یا اپریل میں اسمبلی چناو ہوسکتے ہیں لیکن سرکار نے اس کی تصدیق نہیں کی۔انہوں نے بتایا کہ کانگریس سمیت جموں وکشمیر کی سبھی سیاسی پارٹیاں جلدا زجلد الیکشن کرانے کے حق میں ہے لہذا حکومت کو بھی اس حوالے سے اب فیصلہ لینا چاہئے۔غیر مقامی ووٹروں کے اندراج کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کرن سنگھ نے کہا کہ ابھی تک صورتحال واضح طور پر سامنے نہیں آئی ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں ہر سو تعمیر وترقی کا فقدان ہے ، لوگوں کو بنیادی سہولیات کے حوالے سے دقتوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ا±ن کے مطابق حکومت سب کچھ ٹھیک ہونے کا تو دعوے کر رہی ہے لیکن زمینی صورتحال اس کے برعکس ہے۔کرن سنگھ نے کہاکہ جھیل ڈل اس بار صاف نظر آرہا ہے اور میں اس پر خوش ہوں۔بتادیں کہ کرن سنگھ نے سری نگر کے پی سی سی ہیڈ کواٹر میں صدارتی انتخابات کے لئے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔یو این آئی

Share This Article