فیروزپور سیکٹر میں پاکستانی ڈرون پر بی ایس ایف کی فائرنگ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جالندھر،15اکتوبر پاکستانی اسمکلرہندوستان میں نشیلی اشیا اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کرنے کے لئے نئے نئے حربے استعمال کر رہے ہیں۔حالانکہ مستعد بی ایس ایف کے جوان ان کے ناپاک حرکتوں کو ناکام کر رہے ہیں۔
بی ایس ایف کا دھیان ہٹانے کے مقصد سے پا کستان کی طرف سے ڈرون سے ہفتہ کو ایک اینٹ گرائی گئی تھی جسے برآمد کر لیا گیا۔بی ایس ایف کے تعلق عامہ کے افسرنے آج بتایا کہ کل رات سرحد پر تعینات سرحدی حفاظتی دستہ کے جوانوں نے فیروزپورضلع میں مستاگڑھ گاو¿ں کے آس پاس پڑنے والے علاقہ میں پاکستان سے ہندوستانی علاقہ میں مشتبہ ڈرون کے اڑنے کی آواز سنی۔
نوجوان نے فائرنگ کر کے مشتبہ اڑنے والی چیز کو روکنے کی کوشش کی۔ انھوں نے حفاظتی دستہ نے پورے علاقہ کو گھیر لیا اور پولیس اور متعلقہ ایجنسیوں کو اطلاع کردیا۔جوانوں نے علاقہ کی تلاشی کے دوران ایک سیل بندنیلا پیکٹ (وزن ایک کلو)برآمدکیا، جس کے ساتھ یو اے وی/ڈرون کے ذریعے گرانے کے لئے وائر لوپ لگایاگیا تھا۔ پیکٹ کھولنے پراس کے اندر سے ایک اینٹ ملی۔یو این آئی

Share This Article