پونچھ میں آگ کی پر اسرار واردات میں چار گاڑیوں کو نقصان

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں،17 اکتوبر

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں آگ کی ایک پر اسرار واردات میں کم سے کم چار گاڑیاں خاکستر ہوگئیں۔دریں اثنا سرکاری ذرائع کے مطابق پولیس نے آگ کی اس واردات کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے سرنکوٹ میں پارک کی گئی گاڑیوں میں آگ نمودار ہوئی۔انہوں نے کہا کہ آگ کو دیکھتے ہی وہاں موجود لوگوں نے شور مچایا اور اس کے فوراً بعد فائر ٹنڈرس اور پولیس جائے واردات پر پہنچے اور آگ کو قابو میں کر لیا۔ان کا کہنا تھا کہ آگ کی اس واردات میں دو ایس یو وی گاڑیوں سمیت کم سے کم چار گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے آگ کی اس واردات کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزم نے مبینہ طوراپنے مکان کو بھی نذر آتش کرنے کی کوشش کی جس کو بغیر کوئی نقصان پہنچے بچایا گیا۔یو این آئی a

Share This Article