بھارتی مسلمانوں کیلئے ’الگ ملک‘ کے کسی بھی مطالبے کی مذمت کرتی ہوں: محبوبہ مفتی

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
????????????????????????????????????

سری نگر، جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کشمیر کے نائب مفتی اعظم کے بیان کہ ’بھارت کے مسلمانوں کو الگ ملک کا مطالبہ کرنا چاہیے‘ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں وکشمیر ’تقسیم ہند‘ کا حصہ تھا نہ اس نے مذہبی خطوط پر ’تقسیم‘ کی حمایت کی ہے۔

کشمیر کے نائب مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے منگل کے روز یہاں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ’بھارت کے مسلمانوں کو الگ ملک کا مطالبہ کرنا چاہیے‘۔ محترمہ مفتی نے بدھ کے روز مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’جموں وکشمیر تقسیم ہند کا حصہ تھانہ اس نے مذہبی خطوط پر تقسیم کی حمایت کی ہے۔

ہم نے بحیثیت اسٹیٹ اس کے برعکس فیصلہ لیا تھا۔ بدقسمتی سے ہم بدستور قیمت چکارہے ہیں۔ میں ایسے کسی بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں جس میں بھارت کے مسلمانوں کے لئے الگ ملک کا مطالبہ کیا جائے‘۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے