برطانیہ میں ٹریسا مئے کے قتل کی سازش میں نوجوان مجرم قرار

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

برطانیہ میں ٹریسا مئے کے قتل کی سازش میں نوجوان مجرم قرار

لندن، 19 جولائی : برطانیہ میں ایک عدالت 20 سالہ نوجوان کو وزیر اعظم ٹریسا مئے کو قتل کی سازش کا مجرم قرار دیا ہے۔
شمالی لندن کی اولڈ بیلی عدالت نے بدھ کو نعیم الرحمن نامی اس نوجوان کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کا مجرم قرار دیا۔
پولیس کے مطابق نعیم الرحمن نے لندن میں وزیر اعظم ٹریسا مئے کی سرکاری رہائش 10، ڈانگ اسٹریٹ کے گیٹ کو آئی ای ڈی بم سے اڑانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ نعیم الرحمن کا منصوبہ گیٹ کو بم سے اڑانے کے بعد اندر داخل ہوکر چاقو یا بندوق سے وزیر اعظم پر حملہ کرنے کا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ 10 ڈانگ اسٹریٹ برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائش اور دفتر ہے. یہاں سیکورٹی کے سخت انتظامات ہیں اور اس سڑک کے آخر میں ایک گیٹ ہے جہاں عام لوگ اور سیاح وزیراعظم رہائش گاہ کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے جمع ہوتے ہیں۔
جاری،رائٹر،

Share This Article