بحریہ کا چیتک ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، پائلٹ محفوظ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی ، (یواین آئی) بحریہ کا ایک سی ایچ 442 چیتك ہیلی کاپٹر تمل ناڈو میں رجالي بحریہ اسٹیشن پر پیر کو گر کر تباہ ہوگیا۔ خوش قسمتی سے حادثہ میں پائلٹ محفوظ بچ گیا۔

بحریہ کے ترجمان کے مطابق حادثہ صبح اس وقت ہوا جب ہیلی کاپٹر باقاعدہ پرواز پر تھا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ میں پائلٹ محفوظ ہے۔ حادثہ کیسے ہوا یہ ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ تفصیلات کا انتظار ہے۔

Share This Article