بانڈی پورہ میں جھگڑا ،معمر شہری ہلاک

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر:بانڈی پورہ کے مضافات میں آپسی جھگڑے کے دوران ایک60سالہ شہری کو اسی کے رشتہ داروں نے زدوکوب کرکے موت کے گھاٹ اُتار دیا۔پولیس نے فوری طور پر کئی گرفتاریاں عمل میں لائی ہیں اور اس سلسلے میں قتل کا کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

محمد اسحاق چوہان ولد میر محمد ساکن چیچی نار آلوسہ بانڈی پورہ کا اپنی بیوی کے پہلے شوہر کے بچوں کے ساتھ کسی بات کو لیکر تنازعہ چل رہا تھا۔جمعہ کی صبح بھی اسی معاملے پر فریقین کے درمیان پہلے توتو میں میں ہوئی اور بعد میں نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔مقامی لوگوں نے پولیس کو بتایا کہ دوبدو تصادم آرائی کے دوران محمد اسحاق کو دبوچ کر اس کی شدید مارپیٹ کی گئی اور اس کے سر پر ڈنڈے سے پے در پے کئی وار کئے گئے۔

60سالہ محمد اسحاق غش کھاکر زمین پر گر گیا اوراسے بیہوشی کی حالت میں سرینگر منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ سمبل کے نزدیک ہی زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔کے ایم این نمائندے کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم بھی جائے واردات پر پہنچی اور ابتدائی مرحلے میں کئی عینی شاہدین سے پوچھ تاچھ کی ۔قانونی اور طبی لوازمات کی ادائیگی کے بعدجاں بحق ہوئے معمر شہری کی لاش ورثاءکے سپرد کی گئی اور اس موقعے پر علاقے میں صف ماتم بچھ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی ایف آئی آر زیر نمبر4/2018زیر دفعہ302آر پی سی درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی ابتدائی تفتیش کے دوران ہی کچھ لوگوں کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیا گیا ہے اور قتل میں ملوث لوگوں کی شناخت کی جارہی ہے ۔اس واقعہ سے علاقے میں سنسنی کا ماحول ہے جبکہ لوگوں نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کے حق میں احتجاجی مظاہرے بھی کئے جس کے پیش نظر وہاں پولیس کی گشت دن بھر جاری رہی۔کے ایم این

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے