این آر سی قومی سطح پر نافذ کرنے کے بارے میں فیصلہ نہیں: شاہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

این آر سی قومی سطح پر نافذ کرنے کے بارے میں فیصلہ نہیں: شاہ

نئی دہلی، 4فروری (یو این آئی) حکومت نے منگل کوواضح کیا کہ پورے ملک میں قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) نافذ کرنے کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک سوال کے تحریری میں جواب یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اب تک حکومت نے این آر سی کو قومی سطح پر تیار کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر آسام میں این آر سی نافذ کردیا گیا ہے۔ خود حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی سینئر لیڈر ایوان سے باہر یہ کہہ چکے ہیں کہ این آر سی کو پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا۔ ملک کے کئی حصوں میں اسی وقت سے اس کی مخالفت شروع ہوگئی تھی۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1445

Share This Article