غلام احمد میر نے دی کھیر بھوانی مندر پر حاضری

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

امن و امان اور استحکام کیلئے مانگی دعا ،یاتریوں سے ہوئے ملاقی

سری نگر:۲۰،جون:/ پردیش کانگریس کمیٹی (پی سی سی ) کے صدر غلام احمد میر نے بدھ کے روز میلہ کھیر بھوانی کے دوران کھیر بھوانی مندر تولہ مولہ گاندر بل پر حاضری دی ۔کے این این کے مطابق کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے میلہ کھیر بھوانی کے دوران تولہ مولہ گاندر بل کے مندر پر حاضری دی ۔غلام احمد میر کے ہمراہ پارٹی کے سینئر لیڈران بھی تھے ۔انہوں نے میلہ کھیر بھوانی کے موقع پر پنڈت برادری کو مبارکباد دی ۔انہوں نے مندر کے اندر کچھ وقت بھی گزارا ،جس دوران انہوں نے یاتریوں سے انتظامات کے بارے میں جانکاری بھی حاصل کی ۔غلام احمد میر نے کہا کہ میلہ کھیر بھوانی کشمیری تہذ وتمدن اور ثقافت کے ساتھ ساتھ یہاں کی مذہبی روادری ،بھائی چارہ اور ہم آہنگی کی علامت ہے ۔انہوں نے میلہ کھیر بھوانی کے موقعے پر دعا مانگی کہ یہ تہوار جموں وکشمیر میں امن ،استحکام اور ہم آہنگی کی نوید لیکر آئے ۔

Share This Article