ایران کی پارلیمنٹ اور خمینی کے مقبرے پر حملے میں مرنے والوں کی تعداد 13 تک پہنچی

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

لندن۔ ایران کے دارالحکومت تہران میں خودکش حملہ آور اور مسلح افراد کی جانب سے بدھ کو پارلیمنٹ اور ملک کے اہم رہنماؤں میں شامل رہے آیت اللہ خمینی کی قبر پر کئے گئے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی ہے جبکہ اس حملے میں 43 افراد زخمی ہو گئے۔ ایران کی سرکاری میڈیا آئی آر آئی بی نے نائب وزیر داخلہ محمد حسین ذوالفغیری کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے اور ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک مسلح شخص پارلیمنٹ کے اندر موجود ہے اور وہاں پاس ہی ایک شخص زخمی حالت میں ہے۔ ویڈیو میں ایک آواز بلند ہورہی ہے جو عربی میں ہے اور کہا جارہا ہے کہ ‘کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ہمیں جانا ہوگا؟ یا ہمیں رہنا ہوگا’۔
ایران کے نائب وزیرداخلہ محمد حسین ذوالفغیری نے ایرانی سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ مرد حملہ آوروں نے خواتین کا روپ دھار رکھا تھا اور پارلیمنٹ کے مرکزی دروازے کے قریب ایک نے خود کو اڑا لیا اور دوسرے کو سکیورٹی نے مار گرایا۔ واقعہ کے پانچ گھنٹے بعد ایران کی خبر رساں ایجنسی سے دستیاب اطلاع کے مطابق پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے چار افراد کو مار گرانے اور کارروائی ختم ہونے کی اطلاع جاری کی گئی۔ حملے کے وقت پارلیمنٹ میں موجود ایک صحافی نے کہا، ’’حملے کے وقت میں پارلیمنٹ میں ہی موجود تھا۔ وہاں سب ڈرے ہوئے اور حیران تھے‘‘۔ نائب وزیر داخلہ نے بتایا کہ حملے کے کچھ دیر بعد ایران کے جنوبی شہر میں ایک اور خود کش حملہ آور نے جنوبی تہران میں آیت اللہ خمینی کی قبر کے پاس خود کو اڑا لیا۔ دوسرے حملہ آور کو سیکورٹی اہلکاروں نے مار گرایا۔
خفیہ محکمہ کے وزیر نے بتایا کہ ملک میں تیسری جگہ حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے دہشت گردوں کی تیسری ٹیم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اگرچہ اس کے بارے میں تفصیلی معلومات نہیں دی گئی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے