اونتی پورہ میں غیر ریاستی باشندے کی نعش برآمد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

اونتی پورہ (کے پی ایس ):چیک کوٹ اونتی پورہ میں سوموار کو اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب یہاں ایک شخص کی پُراسرار حالت میں نعش دیکھی گئی .پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لیکر موت کی وجوہات جاننے کےلئے تحقیقات شروع کردی .
تفصیلات کے مطابق پولیس نے اونتی پورہ میں ایک غیر ریاستی شہری کی نعش پُراسرار حالت میں برآمد کی .رپورٹس کے مطابق چیک کوٹ میں سوموار کی صبح بعض افراد نے ایک انسانی نعش دیکھی اور پولیس کو مطلع کیا .
معلوم ہوا ہے کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی ،جنہوں نے علاقے کا جائزہ لینے کے بعد نعش کو قانونی وطبی لوازمات پُر کرنے کےلئے اپنی تحویل میں لی .
معلوم ہوا ہے کہ فوری طور پر مرنے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ،تاہم پولیس نے مذکورہ شخص کی شناخت اور موت کی وجوہات جاننے کےلئے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی .(کے پی ایس )

Share This Article