اونتی پورہ سڑک حادثہ، چار افراد زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 19 اپریل

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں ہفتے کی صبح ایک سڑک حادثے میں کم سے کم 4 افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ اونتی پورہ کے گوری پورہ پدگام پورہ کے نزدیک قومی شاہراہ پر ایک منی بس ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم 4 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کی شناخت سمترا ساکن چھتیس گڑھ، مکیش کمار ساکن اکھنور،وکاس ولد نریندر سنگھ ساکن جموں اور ہری شنکر ساکن بلاس پور چھتیس گڑھ کے طور پر ہوئی ہے۔

زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے ایک کو سری نگر ریفر کیا گیا۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔

Share This Article