میلہ ماتا کھیر بھوانی میں عقیدت مندوں کی بھاری شرکت ایک اچھا پیغام ہے:منوج سنہا

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

گاندربل، 3 جون

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں واقع ماتا کھیر بھوانی مندر میں ‘میلہ ماتا کھیر بھوانی’ میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے جو ایک اچھا پیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کے لئے بھی تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں میلہ ماتا کھیر بھوانی میں شرکت کرنے کے دوران نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا: ‘میلہ ماتا کھیر بھوانی میں بڑی تعداد میں عقیدت مند شرکت کر رہے ہیں جو ایک اچھا پیغام ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ 22 اپریل کے بعد شاید پہلی بار کسی جگہ اتنی بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے ہیں’۔

تین جولائی سے شروع ہونے والی شری امرناتھ جی یاترا کے بارے میں پوچھے جانے پر منوج سنہا نے کہا: ‘شری امرناتھ جی یاترا کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں’۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سال بھی بڑی تعداد میں یاتری آئیں گے۔واضح رہے کہ وادی میں آج میلہ ماتا کھیر بھوانی انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

Share This Article