خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر گریز اور تلیل کے اسکولوں میں کلاس ورک معطل

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 19 اپریل

خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر حکام نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے تلیل اور گریز علاقوں کے اسکولوں میں ہفتے کو کلاس ورک معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔سب ڈویژنل مجسٹریٹ گریز کی جانب سے جاری ایک حکم نامے میں کہا گیا کہ نا مساعد موسمی صورتحال کے پیش نظر تلیل تحصیل کے سکولوں میں ہفتے کو 8 ویں جماعت تک کلاس ورک معطل رہے گا۔
حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس دوران گریز تحصیل کے اسکولوں میں 5 ویں جماعت کلاس ورک معطل رہے گا۔
واضح رہے کہ وادی کشمیر میں موسمی صورتحال خراب ہے جس کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہو رہی ہیں۔

Share This Article