انڈیا کا ڈرون چین کی فضائی حدود میں گر کر تباہ: چین

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک انڈین ڈرون ’چین کی فضائی حدود میں داخل ہوا اور گر کر تباہ‘ ہو گیا ہے۔
ویسٹرن تھیئٹر کامبیٹ بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر زہنگ شوئلی کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ’حالیہ دنوں‘ پیش آیا ہے تاہم انھوں نے اس کے مقام کے بارے میں نہیں بتایا۔
خبر رساں ایجنسی ڑنہوا کے مطابق زہنگ شوئلی کا کہنا ہے کہ ’انڈیا نے چین کی سرحدی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔‘
تاہم اس حوالے سے انڈیا کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔
خیال رہے کہ انڈیا اور چین کے درمیان حال ہی میں تعلقات میں ہمالیہ تنازع کے باعث کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔
زہنگ شوئلی نے کہا ہے کہ چینی بارڈر فورسز نے مبینہ ڈرون کی ’تصدیق‘ کی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’چین اس معاملے پر ہماری شدید ناپسندیدگی اور مخالفت کا اظہار کرتا ہے، اور وہ ثابت قدمی سے ملک کے امن اور حقوق کا تحفظ کرے گا۔‘
دونوں ممالک کے درمیان حالات اس وقت کشیدہ ہو گئے جب جون میں انڈیا نے کہا تھا کہ اس نے چین، انڈیا اور بھوٹان کی سرحد پر ڈوکلام کے مقام پر چین کو سڑک تعمیر کرنے کی کوشش کو روک دیا ہے۔
Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے