عید میلادلنبی(ص) کی تقریبات کے انعقاد کیلئے تمام تر تیاریاں کی جا رہی ہیں:صوبائی کمشنر کشمیر

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/ 21 ستمبر

صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری کا کہنا ہے کہ عید میلاد النبی (ص) کی تقریبات کے انعقاد کے لئے تمام تیاریاں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لل دید ہسپتال میں گرفتار کئے گئے نقلی ڈاکٹر کے معاملے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

موصوف صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘عید الفطر اور عید الضحیٰ کے موقعوں پر بھی اچھے انتظامات کئے گئے اور ہم گذشتہ سے بھی زیادہ بہتر انتظامات کرنے پر دھیان دے رہے ہیں’۔ان کا کہنا تھا: ‘درگاہ حضرت بل میں عقیدت مندوں کی زیادہ بھیڑ رہتی ہے لہذا وہاں جانے کے لئے ٹریفک کا بندوبست اور پارکنگ سہولیات کا انتظام کیا جا رہا ہے اور جو سمارٹ سٹی کی جو گاڑیاں آئی ہیں ان کو بھی اس کے لئے استعمال میں لایا جائے گا’۔

بدھوری نے کہا کہ ہیلتھ ، صاف صفائی وغیرہ کے لئے بھی ہدایات دئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تہوار بھی یہاں اچھی طرح سے منایا جائے گا۔لل دید ہسپتال میں نقلی ڈاکٹر کی گرفتاری کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘جوں ہی یہ معاملہ سامنے آیا تو فوری کارروائی شروع کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں جانچ چل رہی ہے اور ہم متعلقہ محکمے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ یو این آئی

Share This Article