اسلام آباد جنوبی ضلع اسلام آباد میں سڑک کے ایک دلخراش حادثے میں 22سالہ نوجوان ازجان اور10دیگر شدید زخمی ہوئے۔زخمیوں میں سے3افراد کو تشویشناک حالت میں سرینگر میں منتقل کیا گیا ۔یہ حادثہ جمعرات کی صبح پیش آیا ۔
اطلاعات کے مطابق منی بس زیر نمبرJK03/4077کھرم سے اسلام آباد کی طرف جارہی تھی ،جس دوران گنتالی پورہ بجبہاڑہ اسلام کے مقام پر اسے حادثہ پیش آیا ۔عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور اچانک گاڑی پر قابو کھو بیٹھا جسکی وجہ سے وہ سڑک پر پلٹ گئی اور اس میں سوار11افراد زخمی ہوئے ،جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال میں داخل کیا گیا ۔
معلوم ہوا ہے زخمیوں میں منی بس کا22سالہ کنڈیکٹر عاقب حسین بٹ ولد محمد یوسف ساکنہ وپزن بجبہاڑہ اسلام آباد زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔میڈیکل سپر انٹنڈ نٹ سب ضلع اسلام آباد نے بتایا کہ 3زخمیوں کو سرینگر منتقل کیا گیا جبکہ7زخمیوں کا علاج بجبہاڑہ اسپتال میں کیا جارہا ہے ۔
