سرینگر// خبر کا اثر ! ریاستی حکومت نے انڈین ڈینٹل ایسوسی ایشن کی مانگ کو پورا کرتے ہوئے کہا کہ ’ این ای ای ٹی۔ایم ڈی ایس2018 ‘کے امتحانی مراکز سرینگر میں قائم کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے انڈین ڈینٹل ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے امیدواروں کو راحت ملی ہے ۔
ریاستی حکومت نے انڈین ڈینٹل ایسوسی ایشن کی مانگ کو پوری کرتے ہوئے’ این ای ای ٹی۔ایم ڈی ایس2018 ‘کے امتحانی مراکز سرینگر میں قائم کرنے کا فیصلہ لیا۔ انڈین ڈینٹل ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر ڈاکٹر فاروق احمد نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے جائز مطالبے کو پورا کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے امیدواروں نے راحت کی سانس لی ۔
ان کا کہناتھا کہ حکومت کا اگر وقت فیصلہ نہیں لےتی بہت سے امیدوار ان امتحانات میں شرکت نہیں کرپاتے ۔ انڈین ڈینٹل ایسوسی ایشن کے ریاستی سیکریٹری ڈاکٹر جاوید قانون گو کی جانب سے موصولہ بیان کے مطابق انڈین ڈینٹل ایسوسی ایشن کی یہ بھی مانگ ہے کہ خطہ لداخ میں بھی یہ امتحانی مراکز قائم کئے جائیں ۔
یاد رہے کہ تعمیل ارشاد نے اس حوالے سے پہلے ہی ایک خبر شائع کی تھی ،جس کا حکومت نے نوٹس لیا ۔ انڈین ڈینٹل ایسوسی ایشن نے مانگ کی تھی کہ’ این ای ای ٹی۔ایم ڈی ایس2018 ‘کے امتحانی مراکز سرینگر اور لہیہ میں قائم کئے جائیں۔

