امسال سال بھارت میں کورونا ویکسین تیار ہوسکتی ہے، ایمز کا دعوی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
FILE PHOTO: A woman holds a small bottle labeled with a "Vaccine COVID-19" sticker and a medical syringe in this illustration taken April 10, 2020. REUTERS/Dado Ruvic/Illustration/File Photo

سرینگر /20جولائی : پوری دنیا کورونا وبا کے خلاف لڑائی لڑ رہی ہے اور اس بیماری پر قابو پانے کی کوشش کرہی ہے۔وہاں بھارت کے اعلیٰ طبی ادارہ اال انڈیا انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسی سال ملک میں کورونا ویکسین تیار ہوسکتی ہے۔ سی این آئی مانیٹر نگ کے مطابق دنیا بھر کے ساتھ ساتھ بھارت بھر کو کورنا وائرس نے بری طرح سے اپنی لپیٹ میں لیا ہے اور اس وبائی بیماری پر قابو پانے کیلئے دنیا بھر میں 155 مقامات پر کورونا ویکسین تیار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس کوشش میں ہندوستان بھی پیچھے نہیں ہے۔ اور ملک کے اعلیٰ طبی ادارے نے ایمز نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سال بھارت میں کورنا ویکسین سال کے آخر تک تیار ہو سکتی ہے ۔ دہلی کے ایمس میں ملک میں ویکسین تیار کرنے کے لئے سب سے بڑا ہیومن ٹرائلز پیر سے شروع ہورہا ہے۔ ایمس میں 100 افراد پرہیومن ٹرائل جاری ہے۔ ایمز کے کورونا ویکسین کے پرنسپل ڈاکٹر سنجے رائے کہتے ہیں کہ اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق ہوتا ہے تو، اس سال کے آخر تک ہندوستان میں دیسی کورونا ویکسین تیار کی جائے گی۔

Share This Article