ایس او پیزپراگرعمل درآمد ہوتو؛ کنٹونمنٹ کے باہر دکھانیں کھولنے کی اجازت دی جاسکتی ہے/ ڈی سی سرینگر

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/16جولائی: ضلع کمشنر سرینگر نے کہا ہے کہ اگر ہیلتھ گائڈ لائنوں پر مکمل درآمد ہو تو کنٹونمنٹ علاقوں کے باہر کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی جاسکتی ہے ۔ کرنٹ نیو آف انڈیاکے مطابق سرینگر دوبارہ لاک ڈاون نافذ کرنے کے چند دنوں بعد ضلع کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد چودھری نے آج کہا ہے کہ اگر لوگ ہیلتھ گائڈ لاینوں اور سرکاری ہدایت پر مکمل عمل درآمد کریں گے تو کنٹونمنٹ علاقوں کے باہر کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی جاسکتی ہے ۔ تاجروں کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ کے بعد ڈی سی سرینگر نے کہاکہ پروٹوکول کے حساب سے 88کنٹونمنٹ علاقوں میں دکانیں اور بازار کھولنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی تاہم کنٹونمنٹ علاقوں کے باہر علاقہ جات میں دکانیں کھولنے کی اجازت دی جاسکتی ہے تاہم اس کیلئے لوگوں کو قواعد کی مکمل پاسداری کرنی ہوگی ۔ یاد رہے کہ 13جولائی کو سرینگر ضلع کے 88کنٹونمٹ زونوں اور ریڈ علاقوں میں لوگوں کی نقل وحمل پر پابندی لگائی گئی ہے کیوںکہ ضلع میں کوروناوائرس کے معاملوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ نے ایک بار پھر سرینگر میں لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ لیا تھا ۔

Share This Article