ایل او سی اور گلگت میں فوج کی اضافی نفری کی تعینات؛ بھارتی دعوے بے بنیاد ہیں،ایسا کوئی عمل پیش نہیں آیا / پاکستانی فوج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/02جولائی/سی این آئی// ہند چین کشیدگی کے بیچ پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ ایل او سی اور گلگت میں فوج کی اضافی نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ سی این آئی مانیٹربنگ کے مطابق ترجمان پاکستانی فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا میں ایل او سی اور گلگت بلتستان میں پاک فوج کی اضافی نفری کے دعوے غلط ہیں۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی میڈیا میں ایل او سی اور گلگت بلتستان میں پاک فوج کی اضافی نفری کے دعوے غلط ہیں، کوئی فوجی نقل و حرکت یا اضافی تعیناتی نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ جو بھی باتیں پھیلائی جا رہی ہے ان میں کسی بھی قسم کی حقیقت نہیں ہے اور نہ ہی ایسا کچھ ہے۔

Share This Article