سوشل میڈیا کے ذریعے جنگجو ئیت کی طرف راغب کرنے کا الزام؛اترپردیش کی انسداد شدت پسندی اسکورڈ نے رام بن کے نوجوان کو گرفتا ر کیا

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/22جون: اترپردیش کی انسداد شدت پسندی اسکواڈ ٹیم (اے ٹی ایس )نے جموں و کشمیر کے ضلع رام بن سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق اتوار کے روز رام بن کے میتراہ گاں سے تعلق رکھنے والا سلمان خورشید وانی نے جموں کشمیر پولیس تھانہ رام بن میں پولیس کے سامنے خود سپردگی کی بعد میں اسے اتر پردیش کے انسداد شدت پسندی اسکواڈ کے حوالے کردیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان خورشید وانی مبینہ طور پر بریلی کے رہائشی محمد انمول کے رابطہ میں تھے ، جس کو اترپردیش کی اے ٹی ایس پولیس گذشتہ ہفتہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فورم کے ذریعے نوجوانوں کو راغب کرکے عسکریت پسند تنظیموں میں شامل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔دی وائر کے مطابق سلمان کے کنبہ کے افراد نے دعوی کیا کہ وہ حال ہی میں اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت تین ماہ کی تربیت حاصل کرنے کے بعد نوئیڈا سے واپس گھر آیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ وہ کسی بھی شدت پسند تنظیم سے وابستہ نہیں ہے بلکہ حقیقت میں وہ گذشتہ سات برسوں سے ذہنی بیماری میں مبتلا ہے ۔انہوں نے سلمان کے ڈاکٹر نے ان کے طبی نسخے اے ٹی ایس ٹیم کے حوالے کردیئے ہیں۔ (سی این آئی )

Share This Article