امریکی صدر نے کشمیریو ں کے زخموں پر نمک پاشی کی ٹرمپ کو کشمیر میں بھارتی بر بریت نظر نہیں آ تی /مشال ملک

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر؍30؍جون؍ ؍؍ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ ہزاروں جوان، بچوں ، بوڑھوں اور خواتین کو شہید کیا گیا ، لاکھوں کشمیری معذور ہو گئے ، کیا ٹرمپ کی آنکھیں بند ہیں کہ انہیں کشمیر میں بھارت کی بربریت نظر نہیں آرہی۔جے کے این ایس کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے قربانی دینے والے لاکھوں کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کی۔ مشال ملک نے کہا کہ امریکی صدر کا تحریک حق خود ارادیت کو دہشت گردی کہنا حیران کن ہے ،کشمیری خون دے رہے ہیں،ان کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے ، پاکستان کے ارکان پارلیمنٹ کو سلامتی کونسل کے مستقل ممالک کا دورہ کرنا چا ہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا سکھ براد ر ی کو واہگہ بارڈر پر روکنا افسوس ناک ہے ، بھارت کی بڑھتی ہوئی دہشتگردی ایشیاء4 کیلئے سخت خطرہ بن چکی ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے