افغانستان میں پھنسے کشمیریوں کو نکلانے کے انتظام کئے جائیں گے /لیفٹنٹ گورنر

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINAGAR, SEP 14 (UNI) Lieutenant governor of Union territory Jammu and Kashmir Manoj Sinha addressing a Press conference at Raj Bhawan Srinagar on Monday. UNI SRN PHOTO 9.

سرینگر/17اگست: جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ افغانستان میں جوبھی جموں کشمیر کا شہری ہوگا اس کو وہاں سے بحفاظت نکالنے اور وطن پہنچانے کیلئے سرکاری سطح پر انتظامات کئے جارہے ہیں۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر کے تعلق رکھنے والے دو پرفیسر اور ایک خاتون جو افغانستان کے بختیار یونیورسٹی میں کام کررہے ہیں کے بارے میں گزشتہ روز سوشل میڈیا پر پوسٹ آیا تھا جس میں ان کے اہلخانہ نے ان کی حفاظت کے بارے میں تشویش کااظہار کیا تھا اور ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی تھی کہ ان کو وہاں سے نکالنے کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں ۔ اس پوسٹ کے بعد جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والا جو بھی شہری افغانستان میں پھنسا ہوگا ان کو وطن لانے کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں گے ۔ انہوںنے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انہوں نے Mosفارین افیئرس وی مرلی دھرن سے بات کی اور انہیں مذکورہ افرا د کو وطن بھجوانے کیلئے اقدامات اُٹھانے کا معاملہ اُٹھایا جنہوںنے یقین دلایا کہ پروفیسر عاصف احمد اور پروفیسر عادل رسول اور خاتون وہاں پر محفوظ ہے اور ان کی وطن واپسی جلد ممکن ہوجائے گی ۔ انہوںنے کہا کہ افغانستان میں سینکڑوںبھارتی شہری ہے جن کی کو ہندوستان لانے کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں ۔

Share This Article