مضان المبارک میں بھی کھجور کے دام آسمان پر رمضان کا یہ میوہ عام روزہ دار کی دسترس سے باہر

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/30اپریل: وادی کشمیر میں جہاں رمضان المبارک میں کھجور کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہوجاتا ہے۔ لیکن کھجور کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں رمضان المبارک کا یہ خاص میوہ عام آدمی کی دسترس سے باہر ہوتا جارہا ہے۔ سی این آئی کے مطابق رمضان المبارک میں کھجور کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہوجاتا ہے۔ لیکن کھجور کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں رمضان المبارک کا یہ خاص میوہ عام آدمی کی دسترس سے باہر ہوتا جارہا ہے۔گزشتہ ایک دو سال کی بہ نسبت اس سال کھجور کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور کورونا لاک ڈائو ن کے چلتے منافع خوروں نے کھجور کی قیمتوں میںبھی اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے رمضان کا یہ میوہ عام روزہ دار کی دسترس سے باہر ہوتا جارہا ہے ، صارفین کا کہنا ہے کہ روزمرہ کی کھانے پینے کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونا چاہئے ۔ آباد مراٹھواڑہ ریجن کا مرکز کہلاتا ہے اسی شہر سے دیگر اضلاع کو کھجورسپلائی ہوتا ہے۔ لیکن امسال قیمتوں میں از خود اضافہ کر دیا گیا ہے اور رمضان کا یہ مخصوص کاروبار بھی متاثر ہوتا نظر آرہا ہے۔سی این آئی کے مطابق کھجورعموماً بیرونی ملکوں سے درآمد کیا جاتا ہے ، ملک کے بڑے شہروں بالخصوص دہلی، ممبئی ، چنئی، کولکتہ ، حیدرآباد سمیت اورنگ آباد میں ایران، لیبیا، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک سے کھجورآتا ہے ، ان شہروں کے بازاروں میں سینکڑوں اقسام کے کھجور دستیاب ہیں۔ جن کی قیمت 45 روپئے سے لیکر 2 ہزارروپئے فی کلو ہے۔ کھجور کے ہول سیل کاروباریوں کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ کھجور کی ریکارڈ درآمد ہوئی ہے۔ کھجور کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا ہے لیکن خریدار ہاتھ روک کر خریداری کررہے ہیں۔

Share This Article