راجوری کے سولکی گاوں میں دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINAGAR, NOV 1 (UNI) Security forces fighting a pitched bagttle with an unruly mob at the encounter site at Rangreth area in the city outskirts where Hizbul Mujahideen chief Dr Saifullah was killed during an encounter ensued after a Cordon and Search Operation in Srinagar on Sunday. UNI SRN PHOTO 11.

جموں،21نومبر

راجوری ضلع کے سولکی گاوں میں منگل کو دوسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری رہا۔ذرائع نے بتایا کہ پیر کی صبح راجوری کے سولکی گاوں میں چند مشکوک افراد کی نقل وحمل کے بعد فوج ، پولیس اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طورپر آپریشن شروع کیا۔معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کومصدقہ اطلاع ملی ہے کہ گاوں میں مشتبہ ملی ٹینٹ چھپے ہوئے ہیں جس کے پیش نظر سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن کا دائرہ مزید کئی علاقوں تک وسیع کیاہے۔ذرائع کے مطابق سولکی گاوں کے ساتھ ساتھ آس پاس علاقوں میں بھی تلاشی آپریشن جاری ہے جبکہ مقامی لوگوں سے بھی پوچھ تاچھ کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ دراندازی کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ کے پیش نظر سرحدی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔امکانی دراندازی کے پیش نظر پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر نہ صرف فوج کی چوکسی بڑھائی گئی بلکہ سلامتی عملے کو جدید ہتھیاروں سے بھی لیس کیا گیا ہے۔

ایل او سی پر سماج دشمن عناصر کی نقل وحرکت پر نظر گزر رکھنے کی خاطر بھی جدید ترین سازو سامان نصب کیا گیا ہے تاکہ دراندازوں کو اس طرف آنے سے قبل ہی فینسنگ کے نزدیک ہی مار گرایا جاسکے۔بتادیں کہ پولیس سربراہ آرآر سوئن اور شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے پیر کے روز ہی ایک مشترکہ سیکورٹی میٹنگ کے دوران ایل او سی کی صورتحال کا جائزہ لیاجس دوران فوج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے۔

Share This Article