باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Reading: کوششیں رنگ لائی؛ جرمنی میں مسلمانوں کو تابوت کے بغیر تدفین کی اجازت ملی
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Font ResizerAa
Have an existing account? Sign In
Follow US
  • Home
  • ملٹی میڈیا
  • کشمیر
  • سرینگر
  • جموں
  • بھارت
  • ایشیا
  • بین الاقوامی
  • سیاست
  • خصوصی رپورٹ
  • کھیل
  • کاروبار
  • رائے
  • اداریہ
  • تعلیم
  • روزگار نیوز
  • آج کا اخبار
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
بین الاقوامیتازہ ترینملٹی میڈیا

کوششیں رنگ لائی؛ جرمنی میں مسلمانوں کو تابوت کے بغیر تدفین کی اجازت ملی

Last updated: اپریل 2, 2021 8:01 شام
5 سال ago
Share
SHARE

سرینگر/02 اپریل/سی این آئی// جرمن ریاست بائرن میں مسلمانوں کی تدفین کے لیے تابوت کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ اس کا مقصد مسلم روایات کے مطابق تدفین ممکن بنانا اور مسلمان برادری کا معاشرے میں انضمام ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیامانیٹرنگ کے مطابق جرمنی کی ریاست بائرن میں یکم اپریل سے تدفین کے لیے تابوت کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ وفاقی حکومت مین شامل جماعت ایس پی ڈی کے پارلیمانی گروپ برائے انضمام کے ترجمان عارف تشدلین نے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہا، ”اس کے لیے گزشتہ چند برسوں کے دوران ہمیں بہت کوشش کرنا پڑی ہے۔ آخر کار اب مسلمان اپنی روایات اور مذہب کے مطابق تدفین کر سکیں گے۔‘‘تدفین کے حوالے سے قانون میں تبدیلی کی منظوری سے کئی برس پہلے ہی متعدد قبرستانوں کی انتظامیہ نے کہا تھا کہ انہیں اس حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ میونخ شہر کی انتظامیہ کی طرف سے گزشتہ پندرہ برسوں سے یہ کوشش جاری تھی کہ مسلمانوں کو تابوت کے بغیر تدفین کی اجازت دی جائے۔قانون میں اس تبدیلی کو مسلمان انضمام اور قبولیت کی پالیسی کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ جرمن ریڈیو بائرن سے گفتگو کرتے ہوئے عارف تشدلین کا کہنا تھا، ”ہر کسی کو وقار کے ساتھ تدفین کا حق حاصل ہے تاکہ وہ اپنی آخری رسومات کے بارے میں خود فیصلہ کر سکیں۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون میں یہ تبدیلی اس بات کی علامت ہے کہ بیرونی ممالک سے آ کر یہاں آباد ہونے والوں کی قدر کی جاتی ہے۔ایس پی ڈی پارٹی کی جانب سے یہ معاملہ سن 2009ئ￿ میں بھی اٹھایا گیا تھا لیکن ریاستی پارلیمان اس قانون میں تبدیلی کی اجازت دینے سے انکار کرتی آئی تھی۔ یہاں تک کہ دس برس بعد سن 2019ئ￿ میں ریاستی پارلیمان نے ذمہ دار وزارت کو احکامات جاری کیے کہ وہ مذہبی اور نظریاتی بنیادوں پر اس قانون میں نرمی پیدا کرے۔ اس وقت جنازے سے متعلق آرڈینیس میں تبدیلی تو کر لی گئی لیکن اس کا نفاذ آج یکم اپریل سے ممکن ہوا ہے۔جرمنی میں تدفین کے حوالے سے قانون سازی کرنا ایک مشکل مرحلہ ہے۔ اس حوالے سے زیادہ تر اختیارات ریاستوں کے پاس ہیں جبکہ میونسپل انتظامیہ کو بھی مقامی قبرستانوں کے قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرنا ہوتے ہیں۔ جرمنی کی اب صرف دو ریاستیں ایسی باقی بچی ہیں، جہاں اب بھی تابوت کے بغیر تدفین کی اجازت نہیں ہے۔تمام تر تاخیر کے باوجود ریاست بائرن کے قبرستانوں میں مسلمانوں کے لیے مختص جگہ میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ متعدد قبرستانوں میں مسلمانوں کو الگ جگہ فراہم کر دی گئی ہے۔ میونخ کے والڈ فریڈہوف نامی قبرستان میں سن 1959 میں ہی مسلمانوں کو مردے دفنانے کی اجازت دی گئی تھی لیکن وہاں بھی تابوت کے ساتھ تدفین کی پابندی تھی۔ تاہم وہاں مسلمانوں کو یہ اجازت فراہم کی گئی تھی کہ وہ میت کا رخ مکہ کی طرف کر سکتے ہیں۔

You Might Also Like

ویڈیو:کاشر زبان تمام اسکولوں میں نفاذ کرنے کا مطالبہ
بارہمولہ جنگلات میں مسلح تصادم آرائی کا آغاز ، فوجی اہلکار زخمی
کپوارہ میں ریچھ کا حملہ ،شہری زخمی ، لوگوں میں خوف و ہراس
نالوں کی خوبصورتی کو ختم اور ٹراوٹ مچھلیوں کو نایاب کرنے کیلئے خود غرض عناصر سرگرم ; ندی نالوں و دریاوں سے پابندی کے باوجود غیر قانونی طور پر ریت ،باجری نکالنے کا کام شد و مد سے جاری
لولی پورہ بڈگام میں جموں وکشمیر بینک کو لوٹنے کی کوشش
Share This Article
Facebook Email Print
Previous Article وادی کشمیر کے تعلیمی اداروںمیںکوویڈ کیسوں میں لگار تار اضافہ ؛ شمال و جنوب میںمتعدد اداروں میںطلبہ اور اساتذہ میں وائرس کی تشخیص
Next Article ڈاکٹرس ایسوسی ایشن نے کووڈ 19کے کیسوں میں اضافہ پر تشویش ظاہر کی ؛ مثبت کیسوں کی جینیاتی ٹسٹنگ کرائی جائے اور ٹیکہ کاری میں تیزی لائی جائے: ڈاک

تابعنا

اعثر علينا على الوسائط الاجتماعية
FacebookLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow

النشرة الأسبوعية

اشترك في النشرة الإخبارية لدينا للحصول على أحدث مقالاتنا على الفور!
[mc4wp_form]
أخبار شعبية
تازہ ترینکشمیرملٹی میڈیا

شہری کو بھائی کی رہائی کا جھوٹا وعدہ کرکے دھوکہ دینے کے الزام میں جعلساز گرفتار:سرینگر پولیس

By
2 سال ago
26 جنوری کی تقریبات کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کیلئے فضا تا زمین سخت حفاظتی انتظامات
ستائیس گھنٹوں کے بعد کرن نگر سرینگر معرکہ آرائی ختم ،دو جنگجو ازجان
سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں مسلسل تیسرے جمعہ کو بھی نماز کی ادائیگی پر قدغن
جموں و کشمیر: کشتواڑ کے ڈولگام علاقے میں مسلح تصآدم شروع
- الإعلانات -
Ad imageAd image
حالات فيروس كورونا العالمية

Confirmed

0

Death

0

معلومات اكثر: إحصائيات كوفيد -19
about us

نحن نؤثر على 20 مليون مستخدم ونعتبر شبكة أخبار الأعمال والتكنولوجيا رقم واحد على هذا الكوكب.

تجدنا على مواقع التواصل الاجتماعي

© Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
انضم إلينا!
اشترك في النشرة الإخبارية لدينا ولا تفوت آخر الأخبار والبودكاست وما إلى ذلك.
[mc4wp_form]
صفر بريد مزعج ، إلغاء الاشتراك في أي وقت.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?