ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا پھیلا ئو جاری ؛ جمعرات کو نئے 75معاملات ریکارڈ ،ایک مریض کی ہوئی موت

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/11مارچ: ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی آئے روز کورونا متاثرین میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔جمعرات کو 75افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد127363تک پہنچ گئی ۔تازہ معاملات میں جموں سے 10جبکہ کشمیر سے 65نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ 77مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو روانہ ہوئے ۔ اسی دوران گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 01 مریض کی موت واقع ہوئی اور اس طرح سے مہلوکین کی تعداد1969تک پہنچ گئی ۔ سی این آئی کے مطابق ملک کی دیگر حصوں کے طرف جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں کمی دیکھنے کو مل رہی جبکہ اموات کا سلسلہ بھی تھمنے لگا ہے ۔جموں کشمیر میںگزشتہ 24گھنٹوں میںکورونا متاثر ایک اور مریض کی موت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 1969تک پہنچ گئی ۔حکام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جموں کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایک اور مریض کی موت واقع ہوئی ۔ ادھرجموں کشمیر میں گزشتہ دنوں سے جاری کورنا وائرس کے کیسوں میں کمی کے چلتے شفایابی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 77نئے مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت ہوئے ۔ ادھر جمعرات کو 75افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد127363تک پہنچ گئی ۔تازہ معاملات میں جموں سے 10جبکہ کشمیر سے 65نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ 77مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو روانہ ہوئے ۔

Share This Article