پاکستان کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا قبول نہیں؛ پڑوسی ملک ہمارے صبر کا بار بار امتحان نہ لیں:راجناتھ سنگھ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File Photo

سرینگر/13جون: اوڑی سیکٹر میں پاکستانی کی گولہ باری کے نتیجے میں ایک خاتون کی موت اور لوگوں میں خوف و ہرا س پھیل جانے پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے سخت افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بار بار ہمارے صبر کا امتحان لے رہا ہے تاہم سیولین آبادی کو نشانہ بنانے کی پاکستانی کی حرکت کو ہم برداشت نہیں کرسکتے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدی پٹیوں پر پاکستان اور ہندوستانی افواج کے مابین آئے روز گولہ باری ہورہی ہے جس کے نتیجے میںآر پار انسانی جانوں کا ضیاں ہورہا ہے ۔ اس دوران گزشتہ دنوں راجوری میں پاکستانی کی گولہ باری کی وجہ سے ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوا تھا جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ۔ اس کے محض ایک دن بعد وسطی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سرحدی قصبہ اوڑی میں ایک بار پھر ہند و پاک افواج کے مابین گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس کی وجہ سے اوڑی میں ایک خاتون ازجان ہوئی جبکہ گولہ باری کی وجہ سے خائف کئی کنبے نقل مکانی پر مجبور ہوگئے تھے ۔ سرحدی کشیدی پر بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ کے ذریعے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جاری جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ناقابل برداشت ہے ۔ انہوںنے اوڑی میں ایک خاتون کی موت پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہماری شہری آبادی کو نشانہ بنائے یہ ہم قطعی برداشت نہیں کریں گے ۔ راجناتھ سنگھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بار بار ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں ۔ ( سی این آئی )

Share This Article