جموں وکشمیر: سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر اسلحہ و گولہ بارود برآمد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
The Border Security Force shot down a quad-copter drone suspected to be carrying narcotics . (File Representational Photo)

جموں، 10 جنوری

سکیورٹی فورسز نے جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے جس کو بظاہر ڈرون کے ذریعے گرایا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نےجمعہ کی رات دیر گئے گھگوال کے پالورا گاؤں میں سرحد پار سے ڈرون کی مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع کے بعد تلاشی مہم شروع کر دی۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران سکیورٹی فورسز نے بابر نالے میں ایک پیکٹ بر آمد کیا جس میں 2 پستول، 1 ہینڈ گرینیڈ،3 میگزین اور 13 پستول گولیاں موجود تھیں۔
ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں سیکورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔
یو این آئی ای

Share This Article