پولیس کا ضلع کولگام میں لشکر طیبہ سے وابستہ جنگجو اعانت کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر،3 جنوری : پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو اعانت کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ایک پولیس ترجمان نے اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فوج کی 34 آر آر اور جموں و کشمیر کے سپیشل آپریشنز گروپ کی ایک ٹیم نے ضلع کولگام کے یاری پورہ علاقے میں ایک جنگجو اعانت کا گرفتار کیا۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدہ کی تحویل سے دھماکہ خیز مواد کے علاوہ کچھ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا۔گرفتار شدہ کی شناخت ظہور احمد بٹ کے بطور ہوئی ہے ۔موصوف ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن یاری پورہ میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔یو این آئی

Share This Article