ضلع ترقیاتی کونسل چنائو کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ؛ پلوامہ اور شوپیان میں موبائیل انٹر نیٹ پھر معطل ،گاندربل میں رفتار کم تھی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/04دسمبر: جموں کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل چنائو کیلئے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے چلتے ایک مرتبہ پھر جنوبی ضلع پلوامہ اور شوپیان میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات بند رہی ۔ جس کے نتیجے میں صارفین میں غم و غصہ کی لہر پا ئی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں اور وادی میں ڈی ڈی سی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے تحت جمعہ کو منعقد ہونے والی پولنگ کے پیش نظر جنوبی ضلع پلوامہ اور شوپیان میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل کی گئی جس کی وجہ سے انٹرنیٹ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ صارفین نے اس عمل کو صارفین کے ساتھ مذاق کے مترادف قراردیتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کے تما م اضلاع میں ووٹنگ ہوئی تاہم صرف پلوامہ اور شوپیان ضلع میں انٹر نیٹ خدمات معطل کرنا کہاں کا انصاف ہے ۔ پولیس ڈویژن اونتی پورہ میں جمعرات کی شام جبکہ پلوامہ اور شوپیان میں جمعہ کی صبح سے ہی دونوں اضلاع میںموبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی جس کے نتیجے میں صارفین نے دن بھر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اس ضمن میں صارفین نے شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کے دیگر حلقوں میں بھی انتخابات کئے گئے تاہم وہاں پر انٹرنیٹ سروس حسب معمول چالو رہی تاہم صرف کشمیر پلوامہ اور شوپیان کے ساتھ ہی اس طرح کا استحصالی اور تعصب کا سلوک روا جارکھا ہے ۔ادھر حکام کا کہنا تھا کہ دونوں اضلاع میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات سیکورٹی وجوہا ت کی بنا پر معطل کر دی گئی ۔ خیال ہے کہ جموںکشمیر میںآج سے ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کیلئے ووٹنگ کا تیسرامرحلہ منعقد ہوا ۔

Share This Article